سکھر ، ٹھری میرواہ لنک روڈ پر مسافر بس الٹنے سے 6افراد جاں بحق ، 12زخمی ،زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، ریسکیو عملے کو امدادی کاروئیوں میں شدید مشکلات کا سامنا

منگل 20 اگست 2013 21:31

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20اگست۔ 2013ء)سکھر کے علاقے ٹھری میرواہ لنک روڈ پر مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق اور بچوں و خواتین سمیت 12زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، بس کھائی میں گرنے کی وجہ سے ریسکیو عملے کو امدادی کاروئیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تفصیلات کے مطابق خیرپور کی تحصیل ٹھری میرواہ لنک روڈ پر ملتان سے کراچی جانے والی تیز رفتار مسافر بس کا ٹائی راڈ ٹوٹ جانے کے باعث بس الٹ گئی اور کھائی میں جاکر گر گئی جس کے نتیجے میں 6افراد موقع پر ہی جانبحق ہوگئے اور 12سے زائد افراد زخمی ہوگئے جن میں بچے ،خواتین اور بوڑھے بھی شامل ہیں پولیس نے جائے وقعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر گمبٹ اسپتال ،ٹھری میرواہ اور کوٹ ڈیجی اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے جبکہ 6زخمیوں کی حالت تشویش بتائی جاتی ہے جبکہ جانبحق افراد کی لاشوں کو نکال کر اسپتالوں میں منتقل کر دی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ رات کا وقت ہونے کے باعث ریسکیو عملے کو شدید مشکلات کا سامنہ کر نا پڑا ہے اور دیگر اور ہوسکتا ہے حادثے میں اور افراد بھی اندر دبے ہوئے ہوں پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس کے اوپر اور لوڈ سامان تھا جس کے باعث وزن زیادہ ہونے پر بس کا ٹائے راڈ ٹوٹ گیا اور حادثہ پیش آیا ہے انہوں نے کہاکہ واقعے میں بس کا ڈرائیور اور کلنڈر بھی زخمی ہوا ہے اور بس مکمل طور پرتباہ ہو گئی ہے ۔