مصیبت کی گھڑی میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ،جب تک آخری فرد اپنے گھر نہیں چلا جا تا خود چین سے بیٹھوں گا نہ کا بینہ کو بیٹھنے دونگا، کسی قسم کی کو ئی کو تا ہی برداشت نہیں کرونگا ،غفلت کے مرتکب اداروں کے سربراہوں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا، وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کی فیصل آباد ائیر پورٹ پر صحا فیوں سے گفتگو

منگل 20 اگست 2013 22:47

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20اگست۔ 2013ء) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ مصیبت اور آزما ئش کی اس گھڑی میں پنجاب کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے جب تک آخری فرد اپنے گھر نہیں چلا جا تا نہ خود چین سے بیٹھوں گا اور نہ ہی اپنی کا بینہ کے کسی وزیر کو بیٹھنے دونگا اور کسی قسم کی کو ئی کو تا ہی برداشت نہیں کرونگا اس ضمن کسی بھی قسم کی خلاف وزی کے مرتکب اداروں کے سربراہوں کے خلاف سخت ایکش ہو گا۔

وہ منگل کو چنیوٹ کے دورہ کے موقعہ پر فیصل آباد ائیر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جس طرح سیلاب نے تباہ کا ریاں کی ہیں اس سے دلی افسوس ہوا مصیبت اور آزما ئش کی گھڑی میں سیلاب زد گان کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ہر طرح سے ان کی بحا لی کے لیے کو ششیں جا ری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ جب تک آخری متا ثرہ شخص اپنے گھر کو واپس نہیں چلا جاتا میں نہ خود آرام سے بیٹھوں گا اور نہ ھی کا بینہ کے کسی وزیر کو بیٹھنے دونگا انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی بحا لی کے لیے تمام محکموں کو ٹاسک دے دیے گئے ہیں اس سلسلہ میں اگر کسی نے کو ئی کو تا ہی کی تو اسے معاف نہیں کیا جا ئے گا اور اس ادارے کے سربراہ کے خلاف سخت ایکش ہو گا انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان بنا نے کے دعوے کر نے والے پہلے اپنے گریبا نوں میں جھا نکیں عمران کے پاس ایک ناکام ٹیم ہے اور وہ ایک بے کار ٹیم کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کو اپنی حثیت کا پتہ چل جا ئے گاانہوں نے کہا کہ بہت جلد فیصل آباد اور پنڈی سمیت دیگر شہروں میں میٹرو بس کے منصوبے شروع کیے جا ئیں گے ۔

(جاری ہے)

بجلی کی لوڈ شیڈ نگ پر قابوں پا نے کے لیے ہنگا می بنیادوں پر کام کر رہے ہیں قوم صبر کا دا من ہاتھ سے نہ چھوڑے۔