کالعدم تنظیموں کی دھمکیاں ،وزارت داخلہ کے احکاما ت پرسندھ کے 29افسران کی سیکورٹی سخت

منگل 20 اگست 2013 22:53

کراچی/ سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20اگست۔ 2013ء) کالعدم تنظیموں سے دھمکیاں ملنے پر وزارت داخلہ کے احکاما ت پرسندھ کے 29افسران کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ان افسران میں سکھر کے ایسایس پی عرفان بلوچ ، سکھر کے اے ایس پی مسعود بنگش، انسداد دہشت گر دی کی عدالت کے جج قدیر احمد ، آئی بی اے سکھر کے ڈا ئریکٹر نثار صدیقی ، سی آئی ڈی کراچی کے ایس ایس پی راجہ عمر خطاب و دیگر شامل ہیں اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ وزارت داخلہ کو ایک حساس ادارے کی جانب سے ایک فہر ست فرا ہم کی گئی ہے جس میں اسے بتا یا گیا ہے کہ ان افسران کو کا لعدم تنظیموں نے پانی ہٹ لسٹ میں رکھا ہو اہے جس پر وزارت داخلہ نے سندھ حکو مت کو ایک لیٹر لکھ کر ان کی سیکیو رٹی بڑھا نے کی ہد ایت کی ہے جس کے بعد ان افسران کی سیکیو رٹی بڑھا دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :