سکھر، تیز رفتار بس ٹرالر سے ٹکرا گئی ، 16 سے زائد افراد زخمی، روہڑی تعلقہ ہسپتا ل میں ڈاکٹر اور بجلی نہ ہونے پر زخمیوں کو سول ہسپتال سکھر منتقل کیا گیا

بدھ 21 اگست 2013 21:12

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21اگست۔ 2013ء) سکھر میں روہڑی بائی پاس کے قریب تیز رفتار بس ٹرالر سے ٹکرا گئی ، 16 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ، روہڑی تعلقہ ہسپتا ل میں ڈاکٹر اور بجلی نہ ہونے پر زخمیوں کو سول ہسپتال سکھر منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق روہڑی کے قریب با ئی پاس پر کندھرا پل کے مقام پر پنجاب سے کراچی جا نیوالی بس تیز رفتاری کے باعث آگے جا نے والے ٹرا لر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دس سے زائد افراد زخمی ہو گئے جن کو پہلے رو ہڑی کے تعلقہ اسپتال لے جا یا گیاتاہم وہاں پر بجلی اور ڈا کٹر کے نہ ہو نے کے با عث زخمیوں کو سکھر کے سو ل اسپتال لا یاگیا جہاں پر ان کو فوری طبی امداد دی گئی زخمیوں کی حا لت بہتر بتا ئی جاتی ہے پو لیس نے دو نوں گا ڑیاں اپنی تحویل میں لے کر واقعہ کی انکوائری شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :