فیصل آباد ،چیف ایگزیکٹو فیسکو نے غیرقانونی طور پر مجاز اتھارٹی کی اجازت کی منظوری کے بغیر ٹیکسٹائل ملز کو ستارہ انرجی لمیٹڈ کے ذریعے کنکشن دینے پر چیف انجنیئر فیسکو سمیت دیگرافسران کو معطل کر دیا

جمعرات 22 اگست 2013 20:48

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22اگست۔ 2013ء) چیف ایگزیکٹو فیسکو ڈاکٹر رانا عبدالجبار خاں نے غیرقانونی طور پر مجاز اتھارٹی کی اجازت کی منظوری کے بغیر ٹیکسٹائل ملز کو ستارہ انرجی لمیٹڈ کے ذریعے کنکشن دینے پر چیف انجنیئر فیسکو ظفر عباس بخاری،دو ایگزیکٹو انجنیئرز عبدالر حمٰن اور اکبر رندھاوا،ایس ڈی او بنڈالہ سب ڈویژن امتیاز احمد اور لائن سپرنٹنڈنٹ بنڈالہ محمد نوید کو معطل کردیا ہے تفصیلات کے مطا بق دوران انکوائری یہ بات سامنے آئی تھی کہ مذکورہ تمام افسران نے مجوزہ طریقہ کار سے ہٹ کر کھرڑیانوالا کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میسرز ارشد ٹیکسٹائل ملز کو مجاز اتھارٹی سے منظوری لئے بغیر دو میگاواٹ لوڈ کا نہ صرف کنکشن دیا بلکہ انھیں فیسکو سسٹم کے فیڈر کی بجائے ستارہ انرجی سے چالو کردیا اس بات کا انکشاف ہونے پر چیف ایگزیکٹو نے فوری ایکشن لیا اور واقعے میں ملوث تمام افسران کو معطل کردیا ہے اور کہا ہے کہ محکمانہ رولز کی خلاف ورزی اور کرپشن کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس سلسلے میں کوئی معافی نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :