Live Updates

پولیس کا پی ٹی آئی کے احتجاجی کیمپ پر دھاوا، رہنمائوں ، کارکنوں‌کی گرفتاری و رہائی

ہفتہ 24 اگست 2013 15:51

پولیس کا پی ٹی آئی کے احتجاجی کیمپ پر دھاوا، رہنمائوں ، کارکنوں‌کی ..
{#EVENT_IMAGE_1#}لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست۔2013ء) لاہور میں پولیس نے مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف کے احتجاج کرنے والے رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا جبکہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر انہیں رہا کر دیا گیا۔لاہور کا مال روڈ اس وقت میدان جنگ بن گیا جب ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف کے رہنما اور کارکن پنجاب اسمبلی کے سامنےدھرنے دینے پہنچے لیکن پولیس تحریک انصاف کے کارکنوں کے استقبال کے لئے ان سے پہلے ہی مال روڈ پر پہنچ گئی۔

تحریک انصاف کے کارکنوں نے جب دھرنے کی کوشش کی تو پولیس نے روک دیا مگر پی ٹی آئی کے ورکرز نعرے لگاتے ہوئے سڑک پر آ گئے جس پر پولیس اہلکاروں نے ان کو گھیر کر لاٹھی چارج شروع کر دیا اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں حماد اظہر ، ایم پی اے نوشین ،شبیر سیال اور مہر واجد سمیت چالیس سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔

تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعجاز چودھری اور عندلیب عباس نے میڈیا سے گفتگو میں گرفتاریوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی مگر وہ بھی دھر لئے گئے۔تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رہنما محمود الرشید بھی احتجاج میں شامل ہو گئے،محمود الرشید کا کہنا تھا کہ پر امن مظاہرین کو گرفتار کرنا زیادتی ہے۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے بھی تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحریک انصاف کے کارکنوں کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات