زمبابوے کو دوسرے ٹونٹی ٹونٹی میں شکست، پاکستان نے سیریز 2صفر سے جیت لی

ہفتہ 24 اگست 2013 20:22

زمبابوے کو دوسرے ٹونٹی ٹونٹی میں شکست، پاکستان نے سیریز 2صفر سے جیت ..
{#EVENT_IMAGE_1#}ہرارے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست۔2013ء) پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میں زمبابوے کو 19 رنز سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی۔ احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے شاندار کھیل پیش کیا۔سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ گرین شرٹس کو پہلا نقصان 36 رنز پر اٹھانا پڑا جب ناصر جمشید 23 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے۔

(جاری ہے)

کامیاب بیٹسمین احمد شہزاد نے ٹی 20 کیرئیر کی تیسری اور زمبابوے کے خلاف سیریز کی دوسری نصف سنچری مکمل کی وہ چھ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 98 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ناٹ آوٹ رہے۔ محمد حفیظ نے 54 رنز کی کیپٹن اننگز کھیلی۔ ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کے کھلاڑیوں نے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم وقفے وقفے سے اپنی وکٹیں بھی گنواتے رہے۔ وکٹوں کے گرنے کی وجہ سے مہمان ٹیم درکار اوسط کے ساتھ ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 155 رنز بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے 30 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ذولفقار بابر نے 21 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا۔