سکھر، فرنیچرز مارکیٹ ایسوسی ایشن سندھ اسلامک سینٹر کے جنرل سیکریٹری کو فوم کمپنی کے مسلح افراد کے مبینہ اغواء کئے جانے والے واقعہ کے خلاف ایسوسی ایشن اور سکھر اسمال ٹریڈرز کا احتجاجی مظاہرہ

اتوار 25 اگست 2013 19:26

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔25اگست۔ 2013ء) فرنیچرز مارکیٹ ایسوسی ایشن سندھ اسلامک سینٹر کے جنرل سیکریٹری کونجی فوم کمپنی کے مسلح افراد کی جانب سے مبینہ اغواء کئے جانے والے واقعہ کے خلاف ایسوسی ایشن اور سکھر اسمال ٹریڈرز کی جانب سے مینارہ روڈ پر نجی فوم کمپنی کے بورڈ اور بینرز سٹرک پر ڈال کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کی قیادت سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی جاوید میمن ،سکھر اسمال ٹریڈرز کے رہنما محمد عامر فاروقی ، برکت سولنگی ، حاجی پرویز چنہ ، ستار راجپوت، عامر شیخ ، طاہر شیخ ، کرم الاہی و دیگر نے کی اس موقع پررہنماؤں کا کہنا تھا کہ فرینچرز مارکیٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عامرشیخ کا نجی فوم کمپنی کساتھ رقم کا تنازعہ چل رہا ہے اور اس تنازعے کے حل کیلئے دونوں فریقین کی جانب سے کیس عدالت میں چل رہا ہے لیکن نجی فوم کمپنی کے مالک ندیم ملک نے عامر شیخ کے خلاف زیادتیوں کو سلسلہ شروع کر رکھا ہے جو انتہائی افسوسناک عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے گذشتہ رات بھی نجی فوم کمپنی کے مالک ندیم ملک اور اسکے کراچی سے آئے ہوئے ساتھی شاہد حسین نے اپنے دیگر مسلح ساتھیوں کے ہمراہ عامر شیخ کی دکان پر دھاوا بول دیا اور عامر شیخ کو زبردستی اغواء کرنے کی کوشش کی جس پر قریبی دکانداروں نے مداخلت کر کے ناکام بنا دی اب نجی فوم کمپنی کا مالک عامر شیخ کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرانے کیلئے پولیس پر دباؤ ڈال رہا ہے جو غلط ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سمیت ایس ایس پی سکھر سے مطالبہ کیا ہے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائے جائے اور تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :