خیرپور میں بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق، 30 زخمی

منگل 27 اگست 2013 20:25

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔27اگست۔ 2013ء) خیرپور میں فیض گنج کے مقام پر بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے،زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ظاہر کیا جارہاہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو پولیس کے مطابق پشاورسے کراچی جانے والی بس خیرپور میں فیض گنج کے مقام پر تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں ڈرائیورسلطان احمد اوردیرکا رہائشی مسافر محمد حسن موقع پرہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ 5 خواتین اور4 بچوں سمیت 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :