42سال بعد ورلڈکپ سے باہر ہونا پاکستان ہاکی میں میرے لئے اس سے برا دن نہیں، موجودہ فیڈریشن کی ہوتے ہوئے ایسے ہی نتیجے کی توقع تھی،ہاکی فیڈریشن ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرے،کھلاڑیوں کے مالی مسائل حل کئے جائیں، سابق کپتان اولمپئن شہبازاحمد سینئر کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 31 اگست 2013 15:27

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 31اگست 2013ء) سابق کپتان اولمپئن شہبازاحمد سینئر نے کہا ہے کہ 42سال بعد ورلڈکپ سے باہر ہونا پاکستان ہاکی میں میرے لئے اس سے برا دن نہیں، موجودہ فیڈریشن نے گزشتہ پانچ سالوں میں ہاکی کا جو حال کیا اس کے بعد ایسے ہی نتیجے کی توقع تھی،اس بات کا دکھ ہے کہ نہ ہی پچھلی حکومت نے اور نہ ہی اس حکومت نے فیڈریشن کے خلاف کوئی ایکشن لیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز سینئر نے مزید کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں فیڈریشن میں موجود لوگوں نے ہاکی کا جو حال کیا ہے اس سے تو یہ ہاکی مزید پانچ سالوں میں بھی بہتر نہیں ہوسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک پرانے گھوڑوں پر انحصا رکیا جاتا رہے گا نتائج ایسے ہی آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرے اور باربارکے پرانے تجربات سے جان چھڑائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک فیڈریشن کھلاڑیوں کے مالی مسائل حل نہیں کرے وہ مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرسکے گی۔