Live Updates

پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، (ق) لیگ اور جماعت اسلامی کا بلدیاتی انتخابات مل کر لڑنے کا فیصلہ

منگل 3 ستمبر 2013 18:36

پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، (ق) لیگ اور جماعت اسلامی کا بلدیاتی انتخابات ..
{#EVENT_IMAGE_1#}لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3ستمبر۔2013ء) پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، مسلم لیگ (ق) اور جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات مل کر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو کی رہائش گاہ پر چاروں جماعتوں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں جماعت اسلامی کی جانب سے صوبائی سیکریٹری جنرل امیر العظیم، تحریک انصاف کی جانب سے خورشید احمد قصوری،چوہدری اعجاز اور پیپلز پارٹی کی جانب سے تنویر احمد کائرہ، راجا عامر خان اور منیر احمد خان نے شرکت کی جبکہ مسلم لیگ (ق) کے چوہدری ظہیر الدین بذریعہ فون اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس میں چاروں جماعتوں نے مسلم لیگ (ن) کے مقابلے میں بلدیاتی انتخابات مل کر لڑنے اور بلدیاتی مسودہ ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

اجلاس کے بعد میاں منظور احمد وٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات میں چاروں جماعتیں ممکنہ حد تک ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گی اور کوشش ہوگی کہ مسلم لیگ (ن) کے مقابلے میں مل کر بلدیاتی انتخابات لڑیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات