آل پا کستان واپڈا ہا ئیڈرو الیکٹرک ورکرز یو نین نے سکھر میں یوم مطالبات منایا ،مہنگا ئی ، بے روز گا ری واپڈا سمیت دیگر قومی اداروں کی ممکنہ نجکا ری اور بھرتیوں میں کو ٹے پر عمل نہ ہو نے کیخلاف ایک احتجاجی ریلی

بدھ 4 ستمبر 2013 20:30

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔4ستمبر۔ 2013ء) آل پا کستان واپڈا ہا ئیڈرو الیکٹرک ورکرز یو نین کی جانب سے سکھر میں یوم مطالبات منا یا گیا اور مہنگا ئی ، بے روز گا ری واپڈا سمیت دیگر قومی اداروں کی ممکنہ نجکا ری اور بھرتیون میں سن کو ٹے پر عمل نہ ہو نے کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکا لی گئیریلی کے شر کا ء نے پریس کلب کے سام،نے روڈ پر دہرنا دیا جس کی قیا دت زونل چئیر مین سید زاہد حسین شاہ ، عبدالحلیم آخوند ، آفتاب احمد کلوڑو دیگر نے کی رہنما ؤں نے اس مو قع پر خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ واپڈا سمیت دیگر اداروں کی نجکا ری بند کی جا ئے اور بھرتیوں میں سن کو ٹہ پر عمل کیا جا ئے اور پیٹرو لیم مصنو عات کی قیمتوں میں اضا فہ واپس لیا جا ئے کیونکہ اس کا بر اہ راست اثر ملا زمین پر پڑتا ہے ان کا کہنا تھا کہ واپڈا ملازمین کی سیکورٹی یقینی بنا ئی جا ئے ورنہ واپڈا کے ملازمیں کام بند کر دیں گے ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں میں اضا فہ کیا جا ئے انہوں نے تا جر برادری کے لیڈران سے کہا کہ وہ وپڈا پر اپنی سیا ست چمکا نا بند کر دیں ورنہ واپڈا کے ملازم ان کا گھیرا ؤ کر دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :