پیرمحل ہاکی سٹیڈیم زبوں حالی کا شکار، 10سال بعدبھی آسٹروٹرف بچھانے کا وعدہ پورا نہ کیا جاسکا

منگل 10 ستمبر 2013 13:46

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 10ستمبر 2013ء ) پاکستان قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں محمد علیم ، رانا شفیق کی کاوشوں سے پیرمحل شہر کے وسط میں بنایا گیا ہاکی کا اسٹیڈیم زبوں حالی کا شکار عرصہ دس سال سے صدر پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ ہاکی اسٹیڈیم میں آسٹروٹرف بچھانے کا وعدہ پورا نہ کیا جاسکا کوڑے کرکٹ کے ڈھیر انتظامیہ کی کارکردگی کا واضح ثبوت گورنر پنجاب چوہدری سرور اپنے علاقہ کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پیرمحل ہاکی اسٹیڈیم میں آسٹروٹرف بچھانے کا وعدہ پورا کروائیں تفصیل کے مطابق علاقہ پیرمحل کے قومی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں رانا شفیق خان ، محمد علیم جنہوں نے پاکستان کو ہاکی ورلڈ کپ سمیت اولمپکس ، چیمپیئن ٹرافیوں سمیت دیگر اعزازات حاصل کرکے پاکستان کا نام دنیابھر میں متعارف کروایا ان کی خدمات کے صلہ میں اس وقت کے وزیر اعظم اور صدر پاکستان نے چک نمبر719گ ب کا نام شفیق آباد جبکہ پیرمحل شہر کے وسط میں واقع علی اسٹیڈیم کو آسٹروٹرف گراؤنڈبنانے کا اعلان کیا اس وقت کے ڈ ی سی اونوازش علی نے لاکھوں روپے خرچ کرکے گراؤنڈ میں سیڑھیاں اوردیواریں تعمیر کروائیں مگر حکومت کی طرف سے گرانٹ جاری نہ ہونے کے باعث آسٹرو ٹرف بچھانا تو درکنا علی اسٹیڈیم کے اندر گھاس تک نہ لگائی گئی جس سے عرصہ دس سال گذرنے کے باوجو دصدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستا ن کی طرف سے پیرمحل شہر کے اندر قومی ہاکی کھلاڑیوں کے اعلیٰ خدمات کے پیش نظر وعدہ پور انہ کیاجاسکا ہاکی اولمپیئن محمد علیم ، رانا محمد شفیق خان نے گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور سے مطالبہ کیا کہ فی الفور اپنے علاقہ کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پیرمحل ہاکی اسٹیڈیم میں آسٹروٹرف بچھانے کا وعدہ پورا کروائیں۔

متعلقہ عنوان :