فیصل آباد،پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے ماموں نے لڑکے کے والد کی ناک اور کان کاٹ دئیے

بدھ 11 ستمبر 2013 21:21

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔11ستمبر۔2013ء) پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے ماموں نے لڑکے کے والد کی ناک اور کان کاٹ دئیے‘ پولیس نے بارہ ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پولیس کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقے چک نمبر 489 گ ب کے نوجوان نے دو سال قبل پسند کی شادی کی۔ صلح ہونے کے باوجود لڑکی کے ماموں شیر محمد نے دل میں رنجش رکھی اور اس نے موقع ملتے ہی لڑکے کے والد کے کان اور ناک کاٹ دی۔ زخمی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے بارہ ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے لڑکی کے ماموں اور مرکزی ملزم شیر محمد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :