فیصل آباد‘ سیشن جج نے جعلی ڈگری کیس میں (ن) لیگی سابق ایم پی اے خواجہ اسلام کی ضمانت منظور کرلی

جمعہ 13 ستمبر 2013 15:47

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 13ستمبر 2013ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جعلی ڈگری کیس میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام کی ضمانت منظور کرکے 47 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جعلی ڈگری کیس سے متعلق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام کی ضمانت جعلی ڈگری کیس میں منظور کرلی عدالت نے خواجہ محمد اسلام کو 47 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے کر ضمانت منظور کرلی یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام کے جعلی ڈگری کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کئے جاچکے تھے۔