پٹرول اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ نے عام آدمی کیلئے بے شمار مسائل پیدا کر دئیے ‘شیخ جمیل

بدھ 2 اکتوبر 2013 16:04

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اکتوبر 2013ء) ممتاز کاروباری شخصیت شیخ محمد جمیل ٹشو والے نے کہا ہے کہ پٹرول اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ نے عام آدمی کے لئے بے شمار مسائل پیدا کر دئیے ہیں انہوں نے کہا کہ غریب کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھینا جارہاہے۔مہنگائی اور بیروزگاری نے غریب عوام کو خودکشیاں کرنے پر مجبورکردیاہے ۔

(جاری ہے)

حکمران پٹرولیم مصنوعات میں ٹیکس لگاکراپنے شاہانہ اخراجات کا بوجھ عوام کی گردنوں پر ڈال رہے ہیں۔

بھوک ،بیماری اور بیروزگاری کے ستائے ہوئے عوام کے جان ومال اورعزت وآبرو بھی غیرمحفوظ ہوچکے ہیں۔ حکمرانوں کو عوامی مسائل سے کوئی غرض نہیں وہ صرف لوٹ مار کیلئے حکمرانی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے خلاف عوامی نفرت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور عوامی نفرت کا یہ سیلاب حکمرانوں کو بہا لے جائے گا۔

متعلقہ عنوان :