گھوٹکی میں پولیس اہلکاروں کی 2 یتیم بہنوں سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، وزیراعلیٰ سندھ کے نوٹس لینے پر واقعہ میں ملوث ایس ایچ او سمیت دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ،ایک فرار، لڑکیوں کو تفتیش کے لیے تھانے بلایا تھا، ان پراغوا کا مقدمہ درج ہے ،ایس ایچ او عبد اللہ اعوان

پیر 14 اکتوبر 2013 16:01

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اکتوبر 2013ء) گھوٹکی میں پولیس اہل کاروں نے دو یتیم بہنوں کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، وزیراعلیٰ سندھ کے نوٹس لینے پر واقعہ میں ملوث ایس ایچ او سمیت دو پولیس اہل کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ، ایک فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

گھوٹکی کے نواحی علاقے کھمبڑا سے تعلق رکھنے والی دو بہنوں نے الزام لگایا کہ پولیس نے ان کے گھر پر چھاپا مارا اور انھیں تھانے لے گئی، جہاں پولیس اہل کاروں نے تین دن تک اجتماعی زیادتی کی اور دھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو جان سے مار دیں گے۔

متاثرہ لڑکیوں نے پولیس کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی جبکہ ان کی والدہ نے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی ایس ایچ او کھمبڑا عبداللہ اعوان نے زیادتی کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کو تفتیش کے لیے تھانے بلایا تھا، ان پراغوا کا مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ عنوان :