جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف پہلے دن 8وکٹوں پر 245بنالیے

پیر 14 اکتوبر 2013 20:43

جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف پہلے دن 8وکٹوں پر 245بنالیے
{#EVENT_IMAGE_1#}ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اکتوبر۔2013ء) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل ختم ہونے تک پروٹیز نے اپنی پہلی اننگز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 245رنز کا مجموعہ ترتیب دیا ہے،اس سے قبل افریقی کپتان گریم اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم اس نیوٹرل مقام پر کھیلی جانے والی اس سیریزمیں افریقی الیون نے اپنے کپتان کو مایوس کیا، سوائے ہاشم آملہ 118ناٹ آؤٹ اور جے پی ڈومینی 57کے کوئی اور بیٹسمین پاکستانی بولروں کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کرسکااور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے رہے۔

(جاری ہے)

جب میچ کا پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو پروٹیز نے نوے اوور ز کے کھیل میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 245رنز بنائے تھے، اور ہاشم آملہ 118ناٹ آؤٹ اور ڈیل اسٹین 13پر بیٹنگ کررہے تھے۔پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے ذوالفقار بابر نے تین ،محمد عرفان نے دو جبکہ جنید خان اور سعید اجمل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے دو پلیئرز ذوالفقار بابر اور شان مسعود کو ٹیسٹ کیپ دیا ہے۔کل میچ کا دوسرا دن ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :