وزیراعظم کے دورہ امریکہ میں ڈرون حملوں سمیت تمام ایشوز پر برابری کی سطح پر بات چیت کی جائیگی ، عابد شیر علی ،ملکی مسائل حل کرنے کیلئے تمام ڈپلومیٹک چینل استعمال کئے جائیں گے ، ملکی خودمختاری پر کوئی حرف نہیں آنے دینگے ، میڈیا سے گفتگو

اتوار 20 اکتوبر 2013 20:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر۔2013ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ میں ڈرون حملوں سمیت تمام ایشوز پر برابری کی سطح پر بات چیت کی جائیگی ،ملکی مسائل حل کرنے کیلئے تمام ڈپلومیٹک چینل استعمال کئے جائیں گے ، ملکی خودمختاری پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہاکہ ماضی کے حکمرانوں نے امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے تھے تاہم اب وقت تبدیل ہو چکا ہے اور وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ میں خطاب کے موقع پر امریکی عہدے داروں سے ملاقات سے انکار کر تے ہوئے سرکاری سطح پر دعوت ملنے پر ہی امریکہ کادورہ کیا نواز شریف کی نیت صاف ہے ، یہ دورہ کامیابی سے ہمکنار ہو گا اپوزیشن اس دورے کے حوالے سے مثبت ردعمل کا اظہار کرے بارہ سالوں سے ملک دہشت گردی اور لاقانونیت کا شکار ہے عابد شیر علی نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکہ میں پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ کئے بغیر تمام امور زیربحث آئیں گے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ہمارا موقف واضح ہے، یہ ہمارا داخلی معاملہ ہے اور اسے ہم خود ہی حل کریں گے ملکی مسائل حل کرنے کے لئے تمام ڈپلومیٹک چینل استعمال کئے جائیں گے تاہم ملکی خودمختاری پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے ایک سوال کے جواب میں عابد شیر علی نے کہاکہ امریکی دورے سے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری آئے گی جس سے ملکی معیشت مستحکم ہو گی اور تجارتی و کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گاعابد شیر علی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان میں سپورٹس ایونٹس بند کروائے گئے پاکستان کو پرامن ملک ریاست بنانا ہمارے انتخابی منشور کا حصہ ہے عابد شیر علی نے کہا کہ امریکہ انرجی بحران سے نمٹنے کے لئے پہلے ہی ہماری معاونت کر رہا ہے اور مستقبل میں بھی یہ معاونت جاری رہے گی جنگی بنیا دوں پر تا نا نئی بحران سے نمٹنے کے لیے کام جاری ہے۔