فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلے میں 2ڈاکو ہلاک، ایک پولیس اہلکار زخمی

اتوار 3 نومبر 2013 16:31

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3نومبر۔2013ء) فیصل آباد پولیس کی حراست سے فرار ہونیوالے 2ملزمان مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک جبکہ ایک اہلکار بھی زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق مکوآنہ بائی پاس کے قریب ڈاکو ناکہ لگا کر راہ گیروں کو لوٹ رہے تھے کہ اس دوران ایک پولیس موبائل کے وہاں پہنچنے پر ڈاکوؤں نے مبینہ طور پر پولیس پر فائرنگ کردی جس سے ایک پولیس اہلکار عنصر الطاف زخمی جبکہ 2ملزم ہلاک ہو گئے۔

زخمی اہلکار کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونیوالے ملزمان وہی ہیں جنہیں مبینہ طور پر ان کے ساتھیوں نے پولیس حراست سے چھڑایا تھااور ان کے فرار کے الزام میں سب انسپکٹر جاوید سمیت 4پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا ۔