فیصل آباد میں گرفتار کیے گئے 5 مبینہ دہشت گرد میڈیا کے سامنے پیش

منگل 5 نومبر 2013 17:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5نومبر۔2015ء) فیصل آباد پولیس نے ایک ہفتے قبل پکڑے جانے والے 5مبینہ دہشت گروں کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا، پولیس کے مطابق ملزمان محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنا چاہتے تھے۔سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق میڈیا کے سامنے پیش کیے جانے والے گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے قاری عمران گروپ سے ہے جنہیں جھنگ روڈ سے گرفتار کیاگیا۔

(جاری ہے)

سی پی او کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے 4 دستی بم، کلاشنکوف سمیت دیگر خطرناک اسلحہ اور بے ہوشی کے انجکشن برآمد ہوے۔ابتدائی تفتیش میں پتا چلا ہے کہ ملزمان اہم شخصیات کے بچوں کو اغوا کرکے تاوان وصولی اور محرم الحرام کے دوران مجالس اور عزاداری کے جلوسوں میں دہشت گردی کی کارووائیاں کرنا چاہتے تھے۔ سی پی او نے مزید بتایا کہ پانچ ماہ قبل فیصل آباد سے برآمد ہونے والی بارود سے بھری گاڑی بھی اُنہیں ملزمان کے زیر استعمال تھی، ملزمان دیگر اضلاع میں بھی اسی قسم کی وارداتوں میں ملوث رہے جن سے حاصل ہونے والی رقم یہ لوگ اپنی تنظیم تک پہنچاتے تھے۔

متعلقہ عنوان :