پارلیمنٹ کے سبزہ زارمیں اپوزیشن ارکان کادوسرے دن بھی متوازی اجلاس

جمعرات 7 نومبر 2013 18:47

پارلیمنٹ کے سبزہ زارمیں اپوزیشن ارکان کادوسرے دن بھی متوازی اجلاس
{#EVENT_IMAGE_1#}اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7نومبر۔2015ء) سینیٹ میں متحدہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے سبزہ زارمیں جاری متوازی اجلاس میں پرویزمشرف کے خلاف آرٹیکل سکس کے تحت فوری کارروائی کامطالبہ کیاہے۔ اجلاس میں تین قسم کے ڈرون حملوں کے خلاف قراردادکی بھی منظوری دی گئی۔سینیٹ کے متوازی اجلاس کیلئے موسم ساتھ دیتادکھائی نہیں دے رہاتھا۔

حکومت نے بھی اپوزیشن کومنانے کی کوشش کی لیکن ایوان بالا کی حزب اختلاف کا اجلاس پھربھی ہوا۔

(جاری ہے)

سینیٹ کے سبزہ زارمیں چودھری نثارکے بارے میں قدرے کم جبکہ دیگرمعاملات پرزیادہ بحث ہوئی ۔رضاربانی نے پرویزمشرف کیخلاف غداری کامقدمہ درج کرنیکامطالبہ کیا۔ اپوزیشن ارکان نے چودھری نثارکی جانب سے اپنے پہلے بیان پر قائم رہنے کے نئے ریمارکس پربھی بہت برامنایا۔متوازی ایوان نے بلوچستان میں زلزلہ زدگان کو نظرانداز کیے جانے کیخلاف قراردادمنظورکی ۔ اے این پی کے شاہی سید کی جانب سے تین قسم کے ڈرون حملوں کیخلاف بھی قرارداد کی منظوری دی گئی ۔متحدہ اپوزیشن کاکہنا ہے کہ حکومتی رویے کے خلاف اور پارلے منٹ کی بالادستی کے لیے متوازی اجلاس جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :