پنجاب کے گورنر‘ وزیرتعلیم اور سٹیشن کمانڈر پاکستان نیوی کی مزاراقبال پر حاضری

ہفتہ 9 نومبر 2013 17:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8نومبر۔2013ء) پاکستان کا تصور دینے والے عظیم فلسفی شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 136ویں یوم ولادت کے موقع پرمزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب حضوری باغ لاہور میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

سٹیشن کمانڈر پاکستان نیوی لاہور کموڈور اکبر نقی اور صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خاں اس موقع پر مہمان خصوصی تھے‘ جنہوں نے تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی نمائندگی کی۔

پنجاب رینجرز کی جگہ پاکستان نیوی کے چاک و چوبند دستوں نے مزار اقبال پر گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔ صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خاں نے مزار اقبال پرفاتحہ خوانی کرتے ہوئے پاکستان کی سلامتی‘ استحکام اور ملت اسلامیہ کی خوشحالی کے لئے دعا کی۔ بعد ازاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھی علامہ اقبال کے 136ویں یوم ولادت کے موقع پر مزار اقبال پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔