فلپائن میں ہیان طوفان کی تباہی، 10ہزار افراد ہلاک

اتوار 10 نومبر 2013 12:26

فلپائن میں ہیان طوفان کی تباہی، 10ہزار افراد ہلاک
{#EVENT_IMAGE_1#}منیلا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10نومبر۔2013ء) فلپائن میں سمندری طوفان ہیان نے تاریخی تباہی مچا دی۔ حکام کے مطابق صرف ایک صوبے میں 10ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے جب کہ 40 لاکھ بے گھر ہوگئے ہیں۔طوفان کے باعث ہنستی بستی بستیاں کھنڈرات بن گئیں۔دنیا کے طاقتور ترین طوفان نے ہر شے کو تلپٹ کردیا اور تباہی کی ایسی داستان رقم ہوئی کہ الامان الحفیظ۔

ہیان طوفان جب فلپائن سے ٹکرایا تو ہوا کی شدت تھی 171کلومیٹر فی گھنٹہ جو 315 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جاپہنچی تھی ۔ اس تندوتیز ہوا میں کیسے کچھ بچنے والا تھا۔

(جاری ہے)

طوفان گزرا اور پھر جو مناظر نظرآئے وہ بھی کسی طوفان سے کم نہ تھے۔حکام کے مطابق فلپائن کا صوبہ لیاتی اجڑ گیا ہے۔ادھر ریڈ کراس فلپائن کے مطابق ہیان طوفان تقریبا ً1200 جانوں کو نگل گیا ہے۔

ریلیف پہنچانے والی اقوام متحدہ کی ٹیم کو بھی ہر سو تباہی اور بربادی ہی دکھائی دی۔طوفان سے متاثرہ 40لاکھ متاثرین کو امداد فراہم کرنے کیلیے سرکار، فوج اور اقوام متحدہ کے ادارے ان تھک کوششیں کررہے ہیں۔ادھر فلپائن کے متاثرین کیلیے دنیا بھر سے امداد تو نہیں البتہ پیغامات ضرور آنا شروع ہوگئے ہیں۔پوپ فرانسس نے ٹوئیٹر پر دنیا بھر کے لوگوں کو فلپائنی متاثرین کے لیے دعا کرنے کا پیغام دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :