سیہون شریف کے قریب ٹریفک حادثہ ، ایک ہی خاندان کے چارافراد جاں بحق

اتوار 10 نومبر 2013 12:35

دادو،سہون شریف(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10نومبر۔2013ء) سیہون شریف کے قریب انڈس ہائی وے پر ڈمپر اورزائرین کی کارمیں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افرادجاں بحق اورتین زخمی ہوگئے جنہیں حیدرآباد کے ہسپتال میں منتقل کردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے کھارادر کا خاندان سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری دینے کے بعد واپس جارہے تھے کہ اُن کی گاڑی انڈس ہائی وے پرگڑھی موری لعل باغ کے قریب کھڑے ڈمپر سے ٹکراگئی ۔جاں بحق ہونے والوں میں صادق ، عامر ، نعمان اور شکیل ھیڑ جبکہ زخمیوں میں اویس ، دانش اور امتیاز شامل ہیں۔جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :