جماعت اسلامی کے امیر کی جانب سے حکیم اللہ محسود کو شہید کہنے پر فوج کی مذمت سیاست میں مداخلت نہیں ، وزیر اطلاعات ، وزیر اعظم کا دورہ جی ایچ کیو شہداء کے ساتھ یکجہتی منانے کے لیے ہے ، سینیٹر پرویز رشید کی میڈیا سے گفتگو

منگل 12 نومبر 2013 21:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر۔2013ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے امیر کی جانب سے حکیم اللہ محسود کو شہید کہنے پر فوج کی مذمت سیاست میں مداخلت نہیں ، وزیر اعظم کا دورہ جی ایچ کیو شہداء کے ساتھ یکجہتی منانے کے لیے ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے امیر کی جانب سے حکیم اللہ محسود کو شہید کہنے پر فوج کی مذمت سیاست میں مداخلت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج کا بیان عوامی احساسات کی ترجمانی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا دورہ جی ایچ کیو ’شہداء ‘ کے ساتھ یکجہتی منانے کے لیے ہے۔ایک سوال کے جواب میں پرویز رشید نے کہا کہ جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کی طرف سے وزیر اعظم کو کوئی خط موصول نہیں ہوا۔