سانحہ راولپنڈی کی عدالتی تحقیقات کا دائرہ کار بڑھا کر ملوث افراد کے خلاف کاراوئی کی جائے، انجمن تاجر ان حرم کلاتھ مارکیٹ فیصل آباد

منگل 19 نومبر 2013 15:53

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19نومبر 2013ء) انجمن تاجران حرم کلاتھ مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری خواجہ رضوان احمد شیخ نے کہا ہے کہ سانحہ راولپنڈی کی عدالتی تحقیقات کا دائرہ کار بڑھا کر ملوث افراد کے خلاف کاراوئی کی جائے، سانحہ بولٹن مارکیٹ اور سانحہ راولپنڈی میں مماثلت پائی جاتی ہے اگر سانحہ بولٹن مارکیٹ کے مجرموں کو سزا دی جاتی تو قوم کو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا، سانحہ پنڈی کی تحقیقات کو حقائق کی تلاش تک ہی محدود نہ رکھا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ راولپنڈی میں یوم عاشور پر ہونے وا لا سانحہ انتہائی افسوسناک اور قابل افسوس ہے انہوں نے کہا ماضی میں بولٹن مارکیٹ کے واقعہ میں ملوث افرادکے خلاف تحقیقات آزادانہ انداز میں کی جاتیں اور اس میں ملوث افراد کے خلا ف کاروائی کیا جاتی توآج قوم کو سانحہ پنڈی نہ دیکھنا پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات عدالتی کمیشن کے زریعے کرائی جائے اور ان تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کیا جائے تاکہ واقعہ میں ملوث افراد اور ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی جاسکے-

متعلقہ عنوان :