Live Updates

حکومت کے ساتھ مذاکرات خارج ازامکان ہیں، کالعدم تحریک طالبان ،حکیم اللہ محسود کے قاتلوں کومعاف نہیں کیا جائے گا ،ان کاپیچھا پنچاب اوربلوچستان کے دور درازمقامات تک کیا جائیگا، نیٹوسپلائی کوروکنے کاعمران خان کااقدام احسن ہے ،فضل اللہ کوامیربنانے کافیصلہ متفقہ ہے ،شاہد اللہ شاہد کا پیغام

جمعہ 22 نومبر 2013 20:07

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر۔2013ء) تحریک طالبان پاکستان نے حکیم اللہ محسود کو ڈرون حملے کا نشانہ بنائے جائے کے بعد حکومت کے ساتھ مذاکرات کو خارج ازامکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکیم اللہ محسود کے قاتلوں کومعاف نہیں کیا جائے گا ،ان کاپیچھا پنچاب اوربلوچستان کے دور درازمقامات تک کیا جائیگا ، نیٹوسپلائی کوروکنے کاعمران خان کااقدام احسن ہے ،فضل اللہ کوامیربنانے کافیصلہ متفقہ ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اپنے وڈیو پیغام میں شاہداللہ شاہدنے کہاکہ حکیم اللہ محسود کے قاتلوں کومعاف نہیں کیا جائیگااوران کاپیچھا پنچاب اوربلوچستان کے دور درازمقامات تک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ نیٹوسپلائی کوروکنے کاعمران خان کااقدام احسن ہے۔ شاہد اللہ شاہد نے کہاکہ طالبان کے خلاف بیشترکارروائیاں خیبرپختونخوامیں کی جاتی ہیں اس لئے طالبان بھی یہاں اپنی کاروائیاں جاری رکھیں گے تاہم ان میں عوام کونہیں بلکہ سیکورٹی فورسزکونشانہ بنایاجائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف کی حکومت بے اختیارہے اورجس طرح میاں نوازشریف ڈرون حملے روکنے کے لئے امریکہ سے التجائیں کرتے ہوئے اس طرح توایک عام قبائلی بھی کرسکتاہے انہوں نے کہاکہ فضل اللہ کوامیربنانے کافیصلہ متفقہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کیساتھ مذاکرات کے مخالف نہیں تھے، مذاکرات کیلئے ہم نے شرائط پیش کی تھیں تاہم اب حکومت کیساتھ مذاکرات کرنے کا حتمی فیصلہ نئے امیر کرینگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات