Live Updates

فیصل آباد، بااثر ملزمان کاغریب مزدور کے گھر پر مسلح افراد کے ہمراہ قبضہ،چادر چاردیواری کے تقدس کو پامال ،اسلحہ کے زورپر خواتین اور نوجوان بچیوں پر تشدد،14سالہ معذور بچے کو پسٹل کے بٹ مار کے زخمی کردیا،اہل علاقہ کا قبضہ مافیاکیخلاف احتجاج ،وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل

ہفتہ 23 نومبر 2013 17:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23نومبر 2013ء) بااثر ملزمان کاغریب مزدور کے گھر پر مسلح افراد کے ہمراہ قبضہ، چادر چاردیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے اسلحہ کے زورپر خواتین اور نوجوان بچیوں پر وحشیانہ تشددجبکہ 14سالہ معذور بچے کو پسٹل کے بٹ مار کے زخمی کردیا،اہل علاقہ کا قبضہ مافیاکیخلاف احتجاج اور وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل،تفصیلات کے مطابق تھانہ رضاآباد کے رہائشی اعظم آباد گلی نمبر2شبیر احمدجوکہ محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتاہے اور 20سال سے مذکورہ مکان میں رہائش پذیر ہے۔

گزشتہ روز سہ پہر چار بجے کے قریب 20سے زائد مسلح افراد نے چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے زبردستی مکان میں گھس گئے ،خواتین اور بچوں پر وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے گھر کا تمام سامان اٹھاکر گلی میں پھینک دیااور توڑ پھوڑ اورہوائی فائرنگ شروع کردی ،مالک مکان شبیر احمد کے مطابق مکان کا مقدمہ عدالت میں زیرسماعت ہے اور ہائی کورٹ کا حکم امتناعی بھی موجود ہونے کی وجہ سے مذکورہ ملزمان نے توہین عدالت کا ارتکاب کرتے ہوئے خودساختہ کاروائی کی اور بااثر ملزم منظور احمد کے ایماء پر 20سے زائد مسلح افراد نے میری جوان بچیوں کے جہیز کا سامان،3تولے طلائی زیورات،3لاکھ روپے نقد اٹھاکرلے گئے ۔

(جاری ہے)

متاثرین کے مطابق ملزمان انتہائی بااثر اور منشیات کا کاروبار کرتے ہیں جس بناء پر پولیس بھی ان کے ساتھ ساز باز ہے۔متاثرین اور اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، آر پی او فیصل آباد نواز وڑائچ ، سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر حیدر اشرف ودیگر انتظامی افسران سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ قبضہ گروپ کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے نقصان کا ازالہ کیاجائے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات