دوسرا ون ڈے؛ پاکستان کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 263 رنز کا ہدف

بدھ 27 نومبر 2013 18:57

دوسرا ون ڈے؛ پاکستان کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 263 رنز کا ہدف
{#EVENT_IMAGE_1#}پورٹ الزبتھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27نومبر۔2013ء) ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لئے 263 رنز کا ہدف دیا ہے۔جنوبی افریقا کے شہر پورٹ الزبتھ کے سینٹ جارج پارک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی ٹیم نے مقررہ 45 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 262 بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے احمد شہزاد نے 102 رنز بنائے جب کہ صہیب مقصود اور عمر اکمل 42، 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹی نے 21، کپتان مصباح الحق 12، شاہد آفریدی 11، محمد حفیظ 8، انور علی اور ناصر جمشید نے 2 رنز اسکور کئے جب کہ سعید اجمل بغیر کوئی رنز بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے شاندار بالنگ کرتےہوئے ڈیل اسٹین نے 6 پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ ریان مک لارین اور عمران طاہر نے 1 ، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ بارش کے باعث 2 گھنٹے تاخیر سے پاکستانی وقت کے مطابق 3 بجے شروع ہوا جس کے باعث میچ کو 45، 45 اوورز تک محدود کردیا گیا ہے۔ پاکستان کو سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کو 23 رنز سے شکست دے کر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :