Live Updates

چھ ماہ گزرنے کے باوجود وزارتوں کے قلم دان تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری ہے،میاں اختر محمود ،مسلم لیگ (ن)وزراء کے محکمے تبدیل کر کے عوام کو بہتر کارکردگی اور سنجیدگی دکھانے کا ڈھونگ رچا رہی ہے ،پی ٹی آئی عوام کے بڑھتے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر بھرپور آواز بلند کرے گی ، رہنماء تحریک انصاف فیصل آباد

ہفتہ 30 نومبر 2013 17:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30نومبر 2013ء) پاکستان تحریک انصاف اقبال ٹاؤن کے سینئر نائب صدر میاں اختر محمود نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے چھ ماہ گزرنے کے باوجود وزارتوں کے قلم دان تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری ہے‘ مسلم لیگ (ن)وزراء کے محکمے تبدیل کر کے عوام کو بہتر کارکردگی اور سنجیدگی دکھانے کا ڈھونگ رچائے ہوئے ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ چھ ماہ میں محکموں کے تباہ حالی سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزراء نے دفاترمیں بیٹھنا چھوڑ دیا ہے، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔صرف نمائشی اقدامات کر کے گڈ گورننس قائم رکھنے کا تاثر دیا جا رہا ہے۔ عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں انہیں حل کرنے کیلئے کسی سطح پر سنجیدہ اقدامات نہیں کئے گئے پی ٹی آئی عوام کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر بھرپور آواز بلند کرے گی انتخابات سے پہلے کئے ہوئے ایک بھی وعدے پر عمل نہیں ہوا، دہشت گردی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے جس سے پاکستان کے عوام بہت پریشان ہے، حکومت اپنی ترجیحات پر غور کرے اور عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارا دلائے ملک میں دہشت گردی، بیروزگاری، لاقانونیت اور غربت میں اضافے پر حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کا معاملہ جب سابقہ حکومت برسر اقتدار تھی کہ میاں نواز شریف عوام کی انکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ڈرون حملے رکوانے کی بات کرتے تھے لیکن آج اگر جب حکومت میں آئے ہیں تو عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اگر امریکہ ڈرون حملے بند نہیں کرتا تو کم از کم اقوام متحدہ اور دیگر پلیٹ فارمز پر اپنا احتجاج تو ریکارڈ کرائے اور عوام کی نظروں میں سرخرو ہو لیکن یہ دوہری پالیسی اب عوام کی سمجھ میں آچکی ہے کہ حکومت امریکہ کے ساتھ مک مکا کرکے برسر اقتدار آئی ہے انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کے بارے میں میڈیا پر بار بار ان کے اعلانات عوام تک پہنچ رہے ہیں مگر آج ان کو ریلیز کرانے کیلئے حکومت بالکل غور نہیں کررہی یہ عوامی مسائل کی طرف کوئی بات ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ اس طرح سے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا بلکہ حکومت اپنا واضح موقف کے ساتھ عوام کو آگاہ کیا جائے منافقانہ پالیسی بالکل نہیں چلے گی انہوں نے کہا کہ 22دسمبر کو عمران خان کی کال پر لاہور میں بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا اور (ن) لیگ کی منافقانہ پالیسی بارے عوام کو آگاہ کیا جائیگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات