Live Updates

عمران خان فیصلے پرنظرثانی کریں،خورشیدشاہ

ہفتہ 30 نومبر 2013 20:39

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30نومبر۔2013ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ صوبے کی من مانی سے وفاق کمزورہوگا، عمران خان فیصلے پرنظرثانی کریں،اگر صوبوں نے خود فیصلے کرنا شروع کردیے تو یہ فیڈریشن کے لیے نقصان دہ ہوگا۔

(جاری ہے)

سکھر ایئر پورٹ پرنجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتی ہے،لیکن اگر بلدیاتی انتخابات مارچ میں ہوں تو زیادہ بہتر ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ نیٹو سپلائی روکنے کے معاملے میں عمران خان کو سوچنا چاہیے،صوبے اگر من مانی کریں گے تو وفاق کمزور ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات