تیسراون ڈےجنوبی افریقہ4وکٹوں‌سے جیت گیا، پاکستان نے سیریز 1-2سے جیت لی

ہفتہ 30 نومبر 2013 20:43

تیسراون ڈےجنوبی افریقہ4وکٹوں‌سے جیت گیا، پاکستان نے سیریز 1-2سے جیت ..
{#EVENT_IMAGE_1#}سنچورین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30نومبر۔2013ء) سنچورین میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔سنچورین میں کھیلے جانے والے تیسرے اور فائنل ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 180 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا جو بلے بازوں نے چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان اے بی ڈویلیرز 48 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے جبکہ ہاشم آملہ نے 41 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو کپتان مصباح الحق کے علاوہ کوئی بھی جم کر نہ کھیل سکا۔ کپتان مصباح الحق نے 79 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کے علاوہ عمر امین اور شعیب مقصود نے 25، 25 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا۔

ٹیم کو 2 رنز پر پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا جب احمد شہزاد بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ اسد شفیق ایک رن بنا کر Tsotsobe کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ عمر اکمل کی عمر صرف پانچ رنز تک محدود رہی۔ بلاول بھٹی اور انور علی ایک, ایک رن بنا سکے۔ عبدالرحمن 22 رنز بنا کر عمران طاہر کا شکار بنے۔ سہیل تنویر بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے۔ وہ 6 رنز کا اضافہ کر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد سعید اجمل نے بھی میدان میں آتے ہی واپسی کی راہ لی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے میکلارن اور عمران طاہر نے 2 اور فلینڈر نے 3 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے 2 جبکہ سہیل تنویر, بلاول بھٹی اور عبدالرحمان نے ایک, ایک وکٹ حاصل کی.

متعلقہ عنوان :