فیصل آباد سمیت دیگر ریجنز کے سی این جی سٹیشنز اور صنعتوں کو گیس کی فراہمی کے نئے شیڈول کااعلان ،کورہ ریجن کے صنعتی ادارے بھی 2روز تک گیس کی سہولت سے استفادہ کرسکیں گے

ہفتہ 30 نومبر 2013 20:51

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30نومبر۔2013ء) دسمبر میں گیس کی بندش کے فیصلہ کے برعکس سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے اگلے ہفتہ کے دوران فیصل آباد سمیت دیگر ریجنز کے سی این جی سٹیشنز اور صنعتوں کو گیس کی فراہمی کے نئے شیڈول کااعلان کردیاہے جس کے مطابق فیصل آباد ریجن سمیت زون ٹو کے دیگر ریجنز سرگودھا، بہاولپور، ملتان، گوجرانوالہ، گجرات ، راولپنڈی ،اسلام آباد میں واقع تمام سی این جی سٹیشنز کو 3دسمبر بروز منگل کی صبح 6بجے سے 5دسمبر بروز جمعرات کی صبح 6بجے تک 48گھنٹوں کیلئے گیس ملے گی جبکہ مذکورہ ریجن کے صنعتی ادارے بھی 2روز تک گیس کی سہولت سے استفادہ کرسکیں گے۔