ایکشن اور تھرلر سے بھرپور تھری ڈی گیمز کے شوقین افراد کیلئے گیسٹا فائنل کے نام سے نیا گیم متعارف کرادیا گیا

اتوار 1 دسمبر 2013 15:37

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1دسمبر۔2013ء) ایکشن اور تھرلر سے بھرپور تھری ڈی گیمز کے شوقین افراد کیلئے گیسٹا فائنل کے نام سے نیا گیم متعارف کرادیا گیا۔

(جاری ہے)

کیوبا میں ایکشن اور تھرلر سے بھرپور تھری ڈی گیمز کے شوقین افراد کیلئے تھری ڈی گیم گیسٹا فائنل متعارف کرائی جارہی ہے جس کو کھیل کر1950 میں کیوبا میں آزادی کیلئے لڑی جانے والی جنگ کو یاد کیا سکتا ہے۔ یہ گیم پانچ حصوں پر مشتمل ہے، جس میں بیاسی باغیوں کو لڑتے ہوئے بھی دکھایا گیا جسے ڈاؤن لوڈ کرکے آپ بھی اس گیم سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :