سینٹ کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری کی صدارت میں (کل) ہو گا،سینٹ میں حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے الگ الگ اجلاس بھی ہونگے

اتوار 1 دسمبر 2013 19:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1دسمبر۔2013ء) سینٹ کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری کی صدارت میں (کل) پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ اجلاس میں سینٹ کے شروع ہونے والے اجلاس سے متعلق امور کو حتمی شکل دی جائے گی۔

(جاری ہے)

بزنس ایڈوائزری میں اجلاس کتنے روز چلانا ہے اس کا بھی فیصلہ کیا جائے گا پیر کو سینٹ میں حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے الگ الگ اجلاس بھی ہوں گے۔ حکومتی جماعتوں کا اجلاس سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق کی صدارت میں ہو گا جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کی صدارت سینیٹر اعتزاز احسن کریں گے۔