کراچی میں فائرنگ سے مجلس وحدت المسلمین کے رہنما مولانا دیدار جلبانی محافظ سمیت جاں بحق

منگل 3 دسمبر 2013 17:10

کراچی میں فائرنگ سے مجلس وحدت المسلمین کے رہنما مولانا دیدار جلبانی ..
{#EVENT_IMAGE_1#}کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 دسمبر 2013ء) کراچی یونیورسٹی کے قریب گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں مجلس وحدت المسلمین کے رہنما مولانا دیدار علی جلبانی محافظ سمیت جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے طابق مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سیکرٹری مولانا دیدارعلی جلبانی اپنے گارڈ کے ہمراہ کراچی یونیورسٹی کے قریب سے گزر رہے تھے موٹر سائیکل پر سوار 3 نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نیتجے میں مولانا دیدار علی جلبانی اور ان کے گارڈ شدید زخمی ہوگئے، جنہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

مجلس وحدت المسلمین کے ترجمان کاکہنا تھا کہ مولانا دیدار علی جلبابی ایک نجی ٹی وی کے دفتر جارہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے انہیں نشانہ بنایا۔ مجلس وحدت المسلمین نے مولانا دیدار حسین کے قتل کے خلاف کل سندھ بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ے۔

متعلقہ عنوان :