سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے صدر حسن روحانی کو مناظرے کا چیلنج کردیا ،میرے دور میں معاشی صورتحال بہتر تھی،الزامات گمراہ کن ہیں ، احمدی نژاد کا حسن روحانی کو خط ،صدر مناظرے کے لئے تیار ہیں ،حسن روحانی کے ایڈوائزر کا جواب

بدھ 4 دسمبر 2013 14:02

تہران(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 دسمبر 2013ء) سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے صدر حسن روحانی کو مناظرے کا چیلنج کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کے دور میں معاشی صورتحال بہتر تھی،الزامات گمراہ کن ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر حسن روحانی نے سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کا سارا پول کھول کررکھ دیاجس کا جواب دینے کیلئے احمدی نژاد نے حسن روحانی کو مناظر کا چیلنج کردیا ہے،احمدی نژاد نے یہ چیلنج ایک خط کے ذریعے کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ صدر حسن روحانی کا بیان غلط ہے، انہیں کسی نے گمراہ کیا ہے،اگر ایسا ہے تو وہ انہیں مناظرے کا چیلنج کرتے ہیں۔

دوسری طرف صدر حسن روحانی کے ایڈوائز نے مناظرے کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ احمدی نژاد کے اس اقدام کو خوش آمدید کہتے ہیں اورصدر مناظرے کے لئے تیار ہیں ،صدر حسن روحانی اپنی حکومت کے سو دن مکمل ہونے پر تقریر کرتے ہوئے احمدی نژاد کی حکومت پر سنگین الزامات عائد کئے تھے اور کہا تھا کہ ان کے دور میں معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔

متعلقہ عنوان :