Live Updates

فیصل آباد، تحریک انصاف کی پٹرولیم مصنوعات میں ممکنہ اضافے کی سخت مذمت ،دنیامیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کر عوام کو سہولیات فراہم کی جارہی ہے ، پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری عروج پر ہے، میاں اختر محمود

ہفتہ 7 دسمبر 2013 15:57

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 دسمبر 2013ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر میاں اختر محمودنے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں ممکنہ اضافے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دنیامیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کر کے عوام کوسہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ پاکستان میں مہنگائی،بے روزگاری عروج پرہے،لوگوں کی جانب سے خودکشیاں کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اس کے باوجودپٹرولیم مصنوعات میں تسلسل کے ساتھ اضافہ کیاجارہے جس نے غریب عوام کی کمرتوڑکررکھ دی ہے۔انہوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کااثرصرف ٹرانسپورٹ کرائے پرہی نہیں پڑتابلکہ اس سے بنیادی ضروریات زندگی کی تمام اشیاء کے نرخ بھی بڑھ جاتے ہیں اوراس سنگین صورتحال کے باعث عوام کوسفیدپوشی کابھرم رکھنابھی مشکل ہوگیاہے۔انہوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تسلسل کے ساتھ اضافہ عوام کی قوت برداشت سے باہرہوچکاہے۔ضرورت اس امرکی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرکے عوام پربوجھ ڈالنے کی پالیسی بندکی جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات