حکومتی اقدامات کی اصلیت، فیصل آباد میں پنجاب حکومت کے سہولت بازار میں دن دیہاڑے بجلی چوری

اتوار 8 دسمبر 2013 14:45

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 دسمبر 2013ء) وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے بجلی چوری کے خلاف بلند و بانگ دعوے کئے جارہے ہیں وہیں پنجاب میں سرکاری انتظامیہ دن دیہاڑے بجلی چوری میں مصروف ہے جس کی ایک مثال فیصل آباد میں لگائے گئے سہولت بازار میں سامنے آئی ہے جہاں کے منتظمین نےکنڈے لگا کر دن میں بھی بلب روشن کر رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ نے عوام کو اشیائے صرف کی سستے داموں فراہمی کے لئے سہولت بازار لگا رکھا ہے لیکن اس بازار میں کھلے عام نہ صرف بجلی کی چوری کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جارہا ہے وہیں انتظامیہ نے دن میں بھی درجنوں بلب کو روشن کررکھا ہے۔ ایکسپریس نیوز کی جانب سے جب ڈی سی او فیصل آباد سے رابطہ کرکے ان سے موقف جاننے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے پورے واقعے سے ہی لاعلمی کا اظہار کردیا۔ واضح رہے کہ موجودہ حکومت نے ایف آئی اے کو ملک بھر میں بجلی اور گیس چوری روکنے کا ٹاسک سونپ رکھا ہے اور اس سلسلے میں ہر روز کئی مقامات پر چھاپے بھی مارے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :