مشرف پر آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کیخلاف اٹارنی جنرل کو نوٹس

پیر 9 دسمبر 2013 13:58

پہلی تصویر
پہلی تصویر

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 دسمبر 2013ء) سندھ ہائیکورٹ نےسابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے خلاف دائر درخواست پر اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

جسٹس غلام سرور کورائی اور جسٹس عبدالرسول میمن پر مشتمل ڈویژن بینچ میں زیر سماعت درخواست میں درخواست گزار سہیل حمید ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 6 کےتحت کارروائی کی اجازت وفاقی کابینہ کر دیتی ہے اور نیا قانون بنایا جاتا ہے لیکن پرویز مشرف کے معاملے میں نہ کابینہ کا اجلاس ہوا نہ نیا قانون بنایا گیا بلکہ ترمیم شدہ قانون کے تحت کارروائی شروع کی جا رہی ہے جو آئین کے آرٹیکل 75 کی خلاف ورزی ہے۔

دوسری جانب ای سی ایل کے خلاف دائر سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست کی سماعت اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی کے باعث 18دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

پہلی تصویر