2013 انیسویں صدی کے نصف کے بعد سے اب تک ساتواں گرم ترین سال قرار ، ماحولیاتی تبدیلی فلپائن میں آنے والے حالیہ ہیان سمندری طوفان کا سبب بھی ہے,ورلڈ میٹیورولوجیکل آرگنائزیشن

پیر 9 دسمبر 2013 15:59

2013 انیسویں صدی کے نصف کے بعد سے اب تک ساتواں گرم ترین سال قرار ، ماحولیاتی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 دسمبر 2013ء) ورلڈ میٹیورولوجیکل آرگنائزیشن نے جہاں سن 2013 کو انیسویں صدی کے نصف کے بعد سے اب تک ساتواں گرم ترین سال قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی فلپائن میں آنے والے حالیہ ہیان سمندری طوفان کا سبب بھی ہے۔ورلڈ میٹیورولوجیکل آرگنائزیشن کے مطابق ماحول میں گرین ہاوسز گیسوں کا اخراج زیادہ ہو رہا ہے جس کا مطلب ماحولیاتی حدت میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

تنظیم کا مزید کہنا ہے کہ سن 2013کے ابتدائی 9 ماہ اور2003 کے زمینی سطح اور سمندری سطح کے عمومی درجات حرارت ا1960 اور 1990 کے درجات حرارت کے مقابلے میں 0.48 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافہ ایک طویل المدتی رجحان کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ تنظیم کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی کی پیش گوئی کرنا مشکل ہے تاہم سمندری طوفانوں میں اضافیکی ایک وجہ اس تبدیلی کو بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :