غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے حکومتی اقدامات قابل قدر ہیں،چوہدری مبشر گجر ، ملک میں سرمایہ کاری سے کاروبار بڑھے گا ،بیروزگاری کا خاتمہ ،مہنگائی میں کمی ہوگی، رہنماء (ن) لیگ

ہفتہ 14 دسمبر 2013 15:52

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14دسمبر 2013ء) ممتاز مسلم لیگی رہنما چوہدری مبشر گجر کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے حکومتی اقدامات قابل قدر ہیں۔ ملک میں سرمایہ کاری ہو گی تو کاروبار بڑھے گا جس سے بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا اور مہنگائی میں کمی واقع ہوگی۔ مسلم لیگ (ن) نے اپنے تمام ادوار میں ملک کو معاشی حب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن)کی سکیمیں سرمایہ کاری کے لئے ہیں، ملک میں سرمایہ کاری ہو گی تو کاروبار بڑھے گا اور معاملات چلیں گیانہوں نے کہا کہ یوتھ بزنس لون سکیم کے اجراء کا مقصد ملک سے بیروزگاری کو ختم کرنا ہے۔ اس سکیم سے نوجوانوں بہتر روزگار حاصل کر سکیں گے لیکن اپوزیشن کی جانب سے اس عوامی و فلاحی منصوبے پر تنقید سمجھ سے بالا تر ہے۔ تنقید کرنا اپوزیشن کا حق ہے لیکن تنقید ایسی کی جائے جوتعمیری ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پر تنقید کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں‘ اگر سابقہ ادوار میں عوام کیلئے کچھ کیا ہوتا تو آج ملک مسائل کی دلدل میں نہ پھنسا ہوتا۔

متعلقہ عنوان :