جسٹس (ر)افتخار محمد چودھری کے دور میں عدلیہ مضبوط ،وقار میں اضافہ ہوا،محمد سعید انصاری ، سپریم کورٹ کے فیصلوں سے عوام کا عدلیہ پر اعتماد بحال ہوا ہے، رہنماء (ن) لیگ فیصل آباد

ہفتہ 14 دسمبر 2013 15:52

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14دسمبر 2013ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پی پی 7کے جنرل سیکرٹری محمد سعید انصاری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس افتخار چوہدری کے دور میں عدلیہ مضبوط ہوئی اور اس کے وقار میں اضافہ ہوا۔ سپریم کورٹ کے فیصلوں سے عوام کا عدلیہ پر اعتماد بحال ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں نہ کسی کی سفارش مانی اور نہ میرٹ سے ہٹ کر فیصلے کئے یہی وجہ ہے کہ آج افتخار چوہدری کا نام ہر شخص کی زبان پر ہے ۔

(جاری ہے)

مشرف کے دور میں عدلیہ کو قید کرنے کا جو واقعہ رونما ہوا اس میں افتخار چوہدری نے دلیرانہ کردار ادا کیا اور عدلیہ کو آزاد کر کے ملک کی بنیادوں پر مضبوط کیا۔ عدلیہ کا ادارہ جو کمزور ترین سمجھا جاتا تھا اب وہ مضبوط ترین سپوت کے طور پر کھڑا ہے، انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ نئے چیف جسٹس تصدق جیلانی بھی جبر کرنے والے اداروں کیخلاف مظلوموں کا ساتھ دینگے اور تمام فیصلے کسی بھی سفارش کے بغیر میرٹ پر کرینگے۔

متعلقہ عنوان :