سندھ بھر کی طرح خیرپور میں بلدیاتی انتخابات کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں

ہفتہ 14 دسمبر 2013 16:20

خیرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14دسمبر 2013ء) سندھ بھر کی طرح خیرپور میں بلدیاتی انتخابات کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں مختلف علاقوں میں سیاسی پنڈتوں نے اپنے ناراض دستوں پارٹی کارکنان، مخالف سیاسی ورکروں کی وفاداریاں خریدنے اور اپنے چہیتوں کو بلدیاتی انتخابات میں حمایت کرانے کے لئے رابطہ مہم شروع کردی ہیں یونین کونسل شاہ لطیف مین سومرا اتحاد اور دیگر برادریوں نے صحافی اور سماجی شخصیت صوفی محمد اسحاق سومرو ، راجپوت برادری نے رانا عبدالحمید راجپوت ،چانڈیہ اور سید برادری نے چاچا نیک محمد راجپوت ، ملک برادری ۔

ناریجی ، جانوری اتحاد نے عبدالرشید مجید ملک ۔ پیپلز پارٹی ، پختون سمیت دیگر برادریوں نے بابا فضل کریم پٹھان۔کی حمایت میں اپنی اپنی بیٹھکیں سجادی ہیں اور وہاں رات گئے تک چائے، یخنی، کارن سوپ، سے آنے والوں کی تواضع کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

خورشید کالونی میں نواب خان منگنیجہ، لقمان میں قمر عباس شاہ عرف منے بھائی اور راجہ سلیم کی بیٹھک میں بھی سیاسی گہما گہمی کی نظر ہوگئی ہیں اور ان کے حامیوں نے اپنے اپنے محلوں گلیوں میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے رونقیں بحال کردی ہیں ہر چوراہے پر بلدیاتی انتخابات کی گفتگو کا بازار گرم کر رکھا ہے جب کہ یونٹ سترہ ہاشمی گھٹی و مضافاتی علائقوں کے مکینوں کا اجلاس مرحوم پیر بخش کی اوطاق پر منعقد ہوا جس مین معین راجپوت کو آزاد امیدوار کی حیثیت سے بلدیاتی الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا گیا اور معین راجپوت کو اس بات کی اجازت دی گئی کہ اگر پیپلز پارٹی کی جانب سے انہیں بلدیاتی ٹکٹ ملتی ہے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا ،جب کہ انجمن تاجران و چیمبرز آف کامرس کے چند نمائندں نے بھی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ جیلانی ہاؤس کے چکر لگاتے ہوئے نظر بھی آئے ہیں اور چند سیاسی مقامی لیڈروں کو کئی سال قبل انتقال کرجانے والوں کی یاد ستائی تو وہ مرحومین کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے اور ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرنے پہنچنا شروع ہوگئے ہیں اب وقت ہی ثابت کرے گا کہ شیر میدان میں گیدڑ بنتا ہے یا گیدڑ شیر کو مات دیتا ہے عوامی خدمت میں سرگرم رہنے والے خاموشی سے بلدیاتی انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :