سکھر: میچ کے دوران بال لگنے سے 1کھلاڑی جاں بحق

بدھ 18 دسمبر 2013 13:53

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18دسمبر 2013ء)سکھرکے میونسپل اسٹیڈیم میں کرکٹ میچ کے دوران بال لگنے سے ایک کھلاڑی زندگی کی بازی ہارگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل اسٹیڈم میں منعقدہ خورشید میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھیلے جانے والے ایک میچ کے دوران سپر اسٹار کرکٹ کلب کے کھلاڑی ذوالفقار بھٹی کو سینے پر گیند لگی جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ساتھی کھلاڑیوں نے امدادی ٹیموں کی مدد سے ذوالفقار بھٹی کی لاش سول ہسپتال پہنچائی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش روہڑی منتقل کردی گئی۔ ذوالفقار بھٹی کے ساتھی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ متوفی نوجوان روہڑی کارہائشی تھا۔