کسٹم انٹیلی جنس کا سکھر کوئٹہ روڈ پر دو ٹرکوں پر چھاپہ ، ڈیڑھ کروڑ روپے کا سلفیورک ایسڈ برآمد ،6 افراد گرفتار

جمعرات 19 دسمبر 2013 13:47

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19دسمبر 2013ء) کسٹم انٹیلی جنس نے سکھر کوئٹہ روڈ پر دو ٹرکوں پر چھاپہ مار کر ڈیڑھ کروڑ روپے کا سلفیورک ایسڈ برآمد کر کے 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سکھر کوئٹہ روڈ پر کسٹم انٹیلی جنس نے سکھر کی حدود میں داخل ہوتے ہوئے دو ٹرکوں پر چھاپہ مارا اور ڈیڑھ کروڑ روپے کے سلفیورک ایسڈ کی بوریاں برآمد کر لیں کسٹم انٹیلی جنس کے مطابق اتنی بھاری مقدار میں سلفیورک ایسڈ غیر قانونی طور پر سمگل کیا جا رہا تھا جو کہ کوئٹہ سے ٹرکوں کے ذریعے لایا گیا۔ انٹیلیجنس ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا کہ پکڑا گیا سلفیورک ایسڈ بارودی مواد میں استعمال ہو سکتا تھا۔