مڈٹرم انتخابات نہیں چاہتے،قائدحزب اختلاف

جمعرات 19 دسمبر 2013 19:43

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر۔2013ء)پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کہتے ہیں کہ مڈٹرم انتخابات نہیں چاہتے، چوہدری نثار تقریر کرتے ہوئے جذباتی ہوجاتے ہیں، انہیں اچھے ڈاکٹر کی ضرورت ہے۔سید خورشید شاہ کامزید کہناتھا کہ بلدیاتی حلقہ بندیوں پر جس پارٹی کو اعتراض ہے، عدلیہ سے رجوع کرے،بلدیاتی انتخابات 18جنوری کو ہی ہوں گے۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے یہ بات سکھر میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہی۔ ان کاکہناتھا کہ ملک مڈٹرم انتخابات برداشت نہیں کرسکتا، پیپلزپارٹی مڈ ٹرم انتخابات کے حق میں نہیں ہے۔ ان کاکہناتھاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف ماضی میں بھی اتحاد بنتے رہے ہیں لیکن ان کی پارٹی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ خورشید شاہ نے مزیدکہا کہ چوہدری نثار احمد تقریر کرتے ہوئے جذباتی ہوجاتے ہیں، انہیں اچھے ڈاکٹر کی ضرورت ہے۔