چودھری نثار پارلیمنٹ میں کہے گئے ’تماشے‘ کے الفاظ واپس لیں،خورشید شاہ

جمعہ 20 دسمبر 2013 11:47

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20دسمبر 2013ء) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چودھری نثارپارلیمنٹ کیاندرکہے گئے ”تماشے “کے الفاظ واپس لیں، ہم ہر مشکل مرحلے میں حکومت کے ساتھ کھڑے نظر آئیں گے۔سکھر میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چودہدری نثار پالیمنٹ کے اندر تماشا کہنے کا لفظ واپس لیں ،تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار اسمبلی کے اندر تقریر کرکے ماحول کو گرم کر دیتے ہیں۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ڈالر اگر نیچے آرہا ہے تو یہ خوشی کی بات ہے ،میں حکومت کو تنقیدکا نشانہ نہیں بناوٴنگا،بلدیاتی انتخابات میں کراچی کے اندر پیپلز پارٹی کی کامیابی ووٹروں پر منحصر ہے۔قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کو طالبان کے معاملے پر فوری فیصلہ کرنا ہوگا،ورنہ حالات خراب ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :