وکلاء عدل و انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار اداکریں، ڈاکٹر مہر تاج روغانی

اتوار 22 دسمبر 2013 19:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر۔2013ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی معاون خصوصی برائے سماجی بہبود و ترقی خواتین ڈاکٹر مہر تاج روغانی نے کہا ہے کہ معاشرے کو انصاف دلانے میں وکلاء برادری کاکلیدی کردار ہے اور اگر وہ اپنے مقدس پیشے کے تقدس کے پیش نظر شہریوں کو عدل و انصاف کی فراہمی میں اپنا مثبت کردار اداکریں تو معاشرے کو سماجی انصاف کی فراہمی سمیت جرائم کی کمی میں خاطر خواہ مدد مل سکے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں انصاف لائر فورم کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں انصاف لائرز فورم ضلع پشاور کے صدر سکندر حیات ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری خیبر پختونخوا روبینہ ناز ایڈوکیٹ،سینئر وائس پریزیڈنٹ سیف اللہ خلیل ایڈوکیٹ،سیکرٹری انفارمیشن محمد نیازایڈوکیٹ،سینئر وائس پریزیڈنٹ ضلع پشاور عتیق الرحمان ایڈوکیٹ و ویگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

وفد نے معاون خصوصی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محکمہ سماجی بہبود و ترقی خواتین کے محکمے کے قانونی مسائل میں معاونت اور عدالتی مقدمات میں فورم کی جانب سے پیروی کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عرصہ دراز سے عدالتوں میں التواء کے شکار مقدمات میں حکومت کے مکمل تعاون کے خواہاں ہیں تاکہ حکومتی سطح کے ساتھ ساتھ انصاف لائرم فورم بھی محکمہ کے دفاع اور سماجی ترقی سے متعلق مقدمات میں پیروی کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرے۔

اس موقع پر معاون خصوصی نے وکلاء کے وفد کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی اس خواہش پر غور کیاجائے گا اور اگر ضرورت پڑی تو ان کی خدمات کو محکمے کی بہتری اور قانونی تعاون کیلئے حاصل بھی کیا جائے گا۔ اس موقع پر سیکرٹری سماجی بہبود،زکواة اور عشر عظمت حنیف اورکزئی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :